21 اکتوبر، 2024، 7:23 PM

یورپی یونین کے ایران مخالف موقف پر ہنگری کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی

یورپی یونین کے ایران مخالف موقف پر ہنگری کے سفیر کی وزارت خارجہ  طلبی

ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے تین ایرانی جزیروں سے متعلق حالیہ بیان پر ہنگری کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندے کی حیثیت سے ہنگری کے سفیر گیولا پیتھو کو طلب کر کے یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رہنماؤں کے مشترکہ بیان میں بے بنیاد دعووں کی تکرار پر تہران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے مغربی یورپ نے یورپی یونین کے اراکین سمیت تمام ممالک پر بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر، خاص طور پر علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے احترام کے اصول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف بعض بے بنیاد اور غیر قانونی دعووں کے لیے یورپی یونین کی غیر منصفانہ حمایت کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے جزائر ابو موسیٰ، تنب بزرگ اور تنب کوچک پر ایران کی خودمختاری کو تاریخی اور قانونی حقائق کے طور پر دہراتے ہوئے اس معاملے پر یورپی یونین کے متعصب اور نامناسب موقف کو گمراہ کن، غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے دعوؤں کی فوری اصلاح اور روک تھام کی جائے۔

اس دوران ہنگری کے سفیر نے کہا کہ وہ ایران کے پیغام کو یورپی یونین کے حکام تک فوری طور پر پہنچائیں گے۔

News ID 1927587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha